ہفتہ 26؍ذوالحجہ 1444ھ15؍جولائی 2023ء

مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج بالائی علاقوں میں داخل ہونے سے بارش کا امکان

محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج شام یا رات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج شام سے 16 جولائی کے دوران بارکھان، لورالائی اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خضدار، ژوب، لسبیلہ، آواران، موسیٰ خیل، ڈی جی خان، راجن پور میں بارش متوقع ہے۔

ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، سکھر، جیکب آباد، نگر پارکر اور تھر پارکر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

عمر کوٹ، سانگھڑ اور میر پور خاص میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.