مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں پر تشدد کیا۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں کشیدگی پر اسرائیلی وزیر دفاع اور فلسطینی عہدیدار کی ملاقات ہوئی ہے۔
اسرائیلی حکام کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر دفاع یوف گیلنٹ نے یہودی آبادکاروں کے فسادات رُکوانے کی پیشکش کی۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل شدت پسند عناصر کے فلسطینی شہریوں پر تشدد کو سنجیدگی سے دیکھتا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ فسادیوں کے خلاف قانونی سزا کا تعین کیا جائے گا۔
Comments are closed.