بدھ 9 ذوالحجہ 1444ھ28؍جون 2023ء

مغربی کنارے میں کشیدگی، اسرائیل سعودی عرب تعلقات بحالی مزید مشکل، امریکی سیکریٹری خارجہ

امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں اور فلسطینی شہریوں کے درمیان کشیدگی سے اسرائیل اور سعودی عرب کے تعلقات کے بحالی ناممکن نہیں لیکن مزید مشکل ہوگی۔

نیویارک میں کونسل برائے خارجہ تعلقات کی ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے انٹونی بلنکن نے کہا کہ اسرائیلی آبادکاری میں وسعت اور مغربی کنارے میں حالیہ کشیدگی نے اسرائیلی ہمسایوں کے ساتھ تعلقات بحالی کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اسرائیل میں اپنے دوستوں اور اتحادیوں سے کہہ دیا ہے کہ اگر ان کے گھر کے عقب میں آگ جلے گی تو موجودہ معاہدوں پر عمل کرنا بھی مشکل ہوگا جبکہ انہیں وسعت دینے بالخصوص سعودی عرب کو شامل کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہوگا۔

سیکریٹری خارجہ کا اشارہ ابراہیم معاہدوں کی طرف تھا جس میں مشرق وسطیٰ کے چند ممالک نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کیے۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ انہوں نے اس سے متعلق اپنے اسرائیلی ہم منصب ایلائی کوہن سے بھی بات کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.