بھارت میں مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ ممتا بینرجی نے وزیرِ اعظم مودی کے جعلی پلوامہ ڈرامے کا راز بےنقاب کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ممتا بینرجی نے کہا ہے کہ مودی نے انتخابات جیتنے کے لیے پلوامہ ڈرامہ رچایا، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پھر پلوامہ جیسا جعلی اور اسکرپٹڈ ڈرامہ رچانے کی منصوبہ بنا رہی ہے۔
ممتا بینرجی کا کہنا ہے کہ مودی ایک بار پھر پلوامہ طرز کا ڈرامہ رچا کر انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب مودی نواز میڈیا نے وزیرِ اعلیٰ ممتا بینرجی کو غدار قرار دے دیا۔
ماضی میں کانگریس رہنما ادت راج نے بھی پلوامہ ڈرامے کو جعلی اور خود ساختہ قرار دیا تھا۔
سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیا پال ملک نے بھی کہا تھا کہ مودی اور امت شاہ نے پلوامہ حملے پر خاموش رہنے کا کہا، مودی پلوامہ حملے کو پاکستان پر تھوپ کر الیکشن میں ووٹ لینا چاہتے تھے۔
ستیا پال ملک کا کہنا تھا کہ پلوامہ ڈرامے کے بعد مودی سرکار نے جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا تھا۔
Comments are closed.