اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر اعظم خان کا کہنا ہے کہ والد معین خان نے ذہنی طور پر مضبوط رہنا سکھایا ہے، حال کے بارے میں سوچتا ہوں، مستقبل کا نہیں سوچتا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ کولن منرو نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بہترین آغاز دیا۔
اعظم خان کا کہنا تھا کہ خوش ہوں میری جگہ فہیم اشرف نے میچ جتوایا، سرفراز احمد کے ساتھ بھائیوں والا تعلق ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا کراؤڈ شاندار تھا، اپنے نام کے نعرے گراؤنڈ میں لگیں تو اچھا محسوس ہوتا ہے۔
اعظم خان نے مزید کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ نئے شاٹس سیکھوں اور کھیلوں، پاکستان کے لیے کھیلنے کا ہمیشہ سوچا ہے۔
Comments are closed.