منگل 11؍جمادی الاول 1444ھ 6؍دسمبر 2022ء

معیشت ڈنڈے کے زور پر نہیں چلے گی، حماد اظہر

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ معیشت ڈنڈے کے زور پر نہیں چلے گی، ملک میں ڈالرز کی کمی ہے، فنانسز گیپ بڑھنے سے ڈیفالٹ کاخطرہ بڑھ گیا ‏ہے، فوری نئے انتخابات کرائے جائیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حما د اظہر نے کہا کہ معیشت بگڑتی جا رہی ہے، مہنگائی بڑھ رہی ‏ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت ڈنڈے کے زور پر نہیں چلے گی، اگر حکومت کے پاس پلان نہیں تو گھر جائے اور کسی دوسرے کو آنے دے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فوری ‏طور پر نئے انتخابات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اب ڈالر نہیں، خام مال لینے کے لیے یہ بھی ایک ڈیفالٹ ‏کی شکل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.