لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر طارق مصباح کا کہنا ہے کہ ڈالر 170 روپے کا ہو گیا ہے جس پر تشویش ہے، حکومت کیوں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے؟ معیشت نے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں۔
ایک بیان میں صدر لاہور چیمبر طارق مصباح کا کہنا ہے کہ وزیرِ خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک ڈالر کو کنٹرول کریں، جب پانی سر سے اوپر چلا جائے تب حکومت جاگتی ہے۔
نائب صدر لاہور چیمبر طاہر منظور کا کہنا ہے کہ معیشت نے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں، ہم نے فیکٹریاں بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سٹہ مافیا سر گرم ہے، حکومت ڈالر کے معاملے پر وضاحت دے۔
Comments are closed.