بنگلہ دیش کے آئی ایم ایف سے قرض مانگنے کی اطلاعات پر بنگلہ دیشی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرضے کا کہا ہے لیکن ملکی معیشت مشکلات کا شکار نہیں ہے۔
صحافیوں سے گفتگو میں بنگلہ دیشی وزیر خزانہ اے ایچ ایم مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط میں قرض کی رقم ابھی نہیں بتائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کا انتظار کر رہے ہیں، شرائط ملکی مفاد اور ترقیاتی پالیسیوں کے تحت ہوئیں تو قرضہ لیں گے ورنہ نہیں لیں گے۔
بنگلہ دیشی وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کا یہ مطلب نہیں کہ بنگلہ دیشی معیشت برے حال میں ہے۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق مہنگائی کے پیش نظر بنگلہ دیشی حکومت نے آئی ایم ایف سے ساڑھے چار ارب ڈالر کا قرضہ مانگا ہے۔
Comments are closed.