بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

معیشت، انڈسٹری چل پڑی پھر ان لوگوں نے سازش کی، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معیشت اور انڈسٹری چل پڑی پھر ان لوگوں نے سازش کی۔

فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کی ہے، جس میں ایک ایک کا نام لیا، جو سازش میں ملوث ہے۔

میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی ہے کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو یہ ویڈیو پوری قوم کے سامنے آئے گی، سابق وزیراعظم

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی بڑے مجرم کو نہیں پکڑا جاتا، لیاقت علی خان کے قتل کے پیچھے کون تھا کسی کو پتا نہیں چلا، ڈونلڈ لو نے دھمکی دی کہ عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی تو پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ امریکا نے دھمکی دی کہ اگر یہ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو ہم پاکستان کا سب کچھ معاف کر دیں گے، امریکیوں اور ڈونلڈ لو تم ہو کون ہمیں معاف کرنے والے۔

 عمران خان نے کہا کہ کورونا سے بھی ہم نکل گئے دنیا ہماری تعریف کر رہی تھی، ہمارے دور میں معیشت، انڈسٹری چل پڑی پھر ان لوگوں نے سازش کی۔

انہوں نے کہا کہ  جب بھی گورنمنٹ جاتی ہے لوگ مٹھائیاں بانٹتے ہیں لیکن لوگ توسڑکوں پر آگئے،  جو سازش امریکامیں تیار ہوئی، میر جعفر، میرصادق نے اس حکومت کو گرایا۔

عمران خان نے کہا کہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا اب ان سے حکومت سنبھل رہی ہے، میڈیا سے کہتا ہوں لوگوں سے ٹماٹر اور مرغی کے ریٹ پوچھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.