پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے، ویکسین لگوانے والوں کا پیغام ہے کہ ملک میں معمول کی زندگی کی واپسی چاہتے ہیں تو ویکسین کو ہاں اور کورونا کو ناں کریں۔
پنجاب میں اب تک 12 لاکھ افراد کو کورونا وائرس کی ویکیسن لگائی جاچکی ہے۔
اسی طرح سندھ میں 5 لاکھ افراد جبکہ کے پی میں 2 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی۔
دوسری جانب بلوچستان میں اب تک صرف 45 ہزار 3 سو افراد کو ویکسین لگائی جاسکی ہے، جبکہ صوبے میں یہ عمل سست روی کا شکار دکھائی دیتا ہے۔
ملک بھر میں ویکسینیشن سینٹر کل یوم مزدور کے موقع پر بھی کھلے رہیں گے۔
ویکسین لگوانے والوں کا پیغام ہے کہ ملک میں معمول کی زندگی کی واپسی چاہتے ہیں تو ویکسین کو ہاں اور کورونا کو ناں کریں۔
Comments are closed.