ایک نئی تحقیق کے مطابق تھوڑی بہت تنہائی معمر افراد کے لیے فائدہ مند ثابت سکتی ہے۔
اس حوالے سے یونیورسٹی آف زیورخ کے ماہرین نے 65 برس سے زیادہ عمر کے 118 مرد اور خواتین کو تین ہفتوں کے لیے تمام سوشل میڈیا رابطوں کے ذریعے ایک ایپ کا استعمال کرکے ان کا ریکارڈ مربوط کیا۔
اس حیرت انگیز تحقیق کے نتائج برٹش جرنل آف سائیکالوجی میں شائع ہوئی ہے، جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جتنا زیادہ انہوں نے تنہا وقت گزارا اسکے بعد یہ زیادہ ذہنی توانا اور تازہ دم نظر آئے۔
جبکہ اگلے موقع پر ان رضا کاروں نے سوشلائزنگ میں زیادہ وقت گزارا۔ اس تحقیق سے یہ پتہ چلا کہ دوسروں سے میل ملاپ کے بعد معمر افراد کو کچھ وقت کی تنہائی اور خاموشی کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ یہ دوبارہ اپنی توانائی پھر سے بحال اور مجتمع کرسکیں۔
Comments are closed.