عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما لٹل کریم 72برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
لٹل کریم جگر کے کینسر میں مبتلا تھے اور سی ایم ایچ راولپنڈی میں دو ماہ سے زیر علاج تھے، لٹل کریم نے باعث مجبوری علاج کے لیے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی دستخط شدہ اور تحفے میں دی گئی شرٹ نیلام کی تھی۔
معروف کوہ پیما لٹل کریم کا تعلق بلتستان کے ضلع گھنگچے کے چھوٹے سے گاؤں ہُشے سے تھا، لٹل کریم نے بغیر آکسیجن کے کئی چوٹیاں سر کیں۔
لٹل کریم کے لیے گلگت بلتستان صوبائی کابینہ میں وزیر اعلیٰ نے 20 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی دینے کی منظوری دی تھی۔
کوہ پیما لٹل کریم ایک تجربہ کار اونچائی والے پہاڑی پورٹر ہیں، لٹل کریم اپنی وادی میں تعلیمی اداروں کی کمی کی وجہ سے اسکول کی تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہے۔
واضح رہے کہ لٹل کریم کو بغیر کسی اضافی آکسیجن کے 8,035 میٹر اونچے گشربروم کو سر کرنے کا اعزاز حاصل ہے، لٹل کریم نے یہ ریکارڈ بغیر آکسیجن کے قائم کیا تھا۔
Comments are closed.