جمعرات 15؍رمضان المبارک 1444ھ 6؍اپریل 2023ء

معروف کمنٹیٹر کا شاہین اور حارث رؤف کیلئے اردو میں خصوصی پیغام

معروف کمنٹیٹر ایلن ولکنز نے انگلش ٹی ٹوئنٹی لیگ دی ہنڈرڈ میں شامل ہونے پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کے لیے اردو میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں سابق برطانوی کرکٹر ایلن ولکنز نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان کے دو عظیم فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور حارث رؤف اس سال میرے ملک ویلز کی ٹیم کے لیے دی ہنڈرڈ لیگ میں کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ویلش فائر اب ایک بہت مضبوط ٹیم لگ رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے متعدد کھلاڑی انگلش کرکٹ لیگ دی ہنڈرڈ کا حصہ بن گئے ہیں، فاسٹ بولر شاہین آفریدی ڈرافٹنگ میں پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی رہے۔

پاکستان کے متعدد کھلاڑی دی ہنڈرڈ لیگ کا حصہ بن گئے، فاسٹ بولر شاہین آفریدی ڈرافٹنگ میں پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی رہے۔

ویلش فائر نے شاہین آفریدی کو ایک لاکھ پاؤنڈ میں پِک کیا جبکہ حارث رؤف بھی 60 ہزار پاؤنڈ میں ویلش فائر کا حصہ بن گئے ہیں۔

اوول انونسیبلز نے فاسٹ بولر احسان اللّٰہ کو 40 ہزار پاؤنڈ میں پِک کیا جبکہ  شاداب خان کو ایک لاکھ پاؤنڈ میں برمنگھم فینکس نے ری ٹین کیا ہے۔

انگلش ٹی ٹوئنٹی لیگ دی ہنڈرڈ کے ڈرافٹنگ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو کسی ٹیم نے پک نہیں کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.