جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

معروف موسیقار نوید ناشاد اور قمر ناشاد کو صدمہ

تن جھوم من جھوم جیسے مقبول او ایس ٹی کے معروف گیت نگار قمر علی ناشاد کی شریک حیات اور نامور موسیقار نوید ناشاد کی بھابھی ایران میں گزشتہ روز انتقال کر گئیں۔

مرحومہ جگر کے کینسر میں مبتلا تھیں اور زیارت کے لیے ایران گئیں وہیں ان کا انتقال ہوگیا۔ مرحومہ کی تدفین جمعرات کو ایران میں کردی گئی۔

نوید ناشاد کی بھابھی کے سانحہ ارتحال پر نامور گائیک استاد راحت فتح علی، شفقت امانت علی خان اور علی ظفر سمیت کئی فنکاروں نے تعزیت اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.