بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

معروف مصنفہ سارہ سلیری گڈ ائر امریکا میں انتقال کرگئیں

معروف مصنفہ سارہ سلیری گڈ ائر 68 برس کی عمر میں امریکا میں انتقال کر گئیں، وہ معروف صحافی ضیاء الدین احمد سلیری کی بیٹی تھیں۔

سارہ سلیری گڈ ائر 1953 میں کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے کنیئرڈ کالج لاہور سے گریجویشن مکمل کی۔

پنجاب یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور انڈیانا یونیورسٹی سے انگریزی میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔

انہوں نے ولیمز کالج اور یالی یونیورسٹی میں پڑھایا، وہ امریکی جریدے ’یالی جرنل آف کریٹی ازم ‘کی بانی ایڈیٹر تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.