بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

معروف سری لنکن کرکٹر دلروان پریرا کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

سری لنکن آف اسپنر دلروان پریرا نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) کو لکھے گئے اپنے ریٹائرمنٹ  کے خط میں پریرا نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے۔

ایس ایل سی نے ایک بیان میں کہا کہ سری لنکا کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے دلروان پریرا نے فوری طور پر تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے لیکن وہ ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ 39 سالہ دلروان پریرا نے 43 ٹیسٹ میچز، 13 ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کی۔

11 سالہ کیرئیر میں انہوں نے 161 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں، پریرا کی بہترین کارکردگی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں کا حصول تھا ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.