پاکستانی سائیکلسٹ، کرکٹر اور اسکواش کھلاڑی، معروف ایتھلیٹ نورینہ شمس نے اپنی شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر دلچسپ جواب دیا ہے۔
گزشتہ شب پاکستانی معروف ایتھلیٹ نورینہ شمس نے جیو نیوز کے مزاحیہ شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی۔
اس دوران انہوں نے اپنی قہقہوں، ہنسی اور خوبصورت مسکراہٹ سمیت دلچسپ باتوں سے ناظرین کے دل موہ لیے۔
نورینہ شمس نے اپنے والدین کی جانب سے ملنے والی حوصلہ افزائی سے متعلق بھی بتایا۔
ایتھلیٹ نورینہ شمس نے اپنے نام نور الاسلام کے معروف ہونے سے متعلق بتایا کہ اُن کے کوچ نے اُن کا نام نور شمس سے نورالاسلام رکھا تھا۔
اُن کے کوچ کا کہنا تھا کہ وہ میرا نام نور الاسلام رکھ کر سب کو بتائیں گے کہ میں اُن کا بھانجا ہوں، بس اسی طرح اُن کا نام نور ینہ سے نور الاسلام عام ہو گیا۔
26 سالہ نورینہ کا شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہنا تھا کہ اُن کی عمر ابھی بہت چھوٹی ہے، اُن کا شادی کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے، ابھی بہت وقت رکھا ہے شادی میں۔
نورینہ نے دورانِ شو اپنے نام کا مطلب اور اس کے پیچھے چھپی کہانی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ نام اُن کی دادی نے رکھا تھا، اُن کے نام کا مطلب ہے کہ ’نو مور گرلز‘ یعنی کہ اور یا مزید لڑکیاں نہیں چاہئیں۔
اُن کا بتانا تھا کہ پشتو میں ’نورِ نشتہ‘ کا مطلب ہے کہ اور لڑکی نہیں چاہیے تو اپنے خاندان کی نورِ نشتہ تھی۔
Comments are closed.