وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے تمام معاملات کا اختیار فواد چوہدری کے پاس ہے تو اللہ ہی حافظ ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ عثمان بزدار صاحب کی کارکردگی سے یہ مطمئن ہیں یا نہیں، ہمارا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی کوئی پریشر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر عثمان بزدار سے متعلق پریشر ہے، اگر ق لیگ کے معاملات فوادچوہدری نے طے کرنے ہیں تو چوہدری صاحب کو سیاست چھوڑ دینا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمارے تحفظات تو ہیں، ہم نے لوگوں میں جانا ہے، 24 گھنٹے کے اندر اندر فیصلہ آجائے گا، چوہدری پرویز الہٰی جلد فیصلہ کرلیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی فیصلہ کرنا ہے، صوبے کی بہتری کے لئے فیصلہ کریں گے، ہم سے کسی نے بات نہیں کی کہ ووٹ دینا ہے یا نہیں دینا ہے، کیا کرنا ہے۔
ق لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ووٹ دینے کے لیے کسی نے اپروچ نہیں کیا، جو فیصلہ ملک کے لیے اچھا ہوگا وہی کریں گے۔
Comments are closed.