the hookup game download hookup Parsippany NJ boyne tannum hookup rules hookups skateboards shirts hookup Mount Ephraim

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

معاشی پیکج بہت تاخیر سے آیا، رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے اعلان کردہ معاشی پیکج بہت تاخیر سے آیا ہے، یہ گرتی ہوئی حکومت کو بچانے کی ایک کوشش ہے ۔

رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایندھن اور بجلی کے نرخوں میں کمی کا اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر اثر نہیں پڑے گا، ان اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی نیت ہی نہیں جو عام آدمی کو متاثر کرتی ہیں ، بجلی اور ایندھن کی قیمت میں کمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت نرخوں میں اضافے کو روک سکتی تھی، لیکن حکومت نے آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے عوام پر بوجھ ڈالا ۔

سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ نیپرا نے گزشتہ روز بجلی کی قیمت میں 5 روپے 95 پیسے اضافے کو حتمی شکل دی ، کیا حکومت بجلی کی قیمت میں اس اضافے کی اجازت دے گی؟ اگر حکومت اضافے کی اجازت دے گی تو بجلی قیمت میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.