منگل 11؍صفر المظفر 1445ھ29؍اگست 2023ء

معاشی صورتحال پر نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع

معاشی صورتِ حال پر نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کی زیرِ صدارت نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا۔

اجلاس میں ملک کی معاشی صورتِ حال، بجلی کے بلوں پر عوامی احتجاج اور پاور ڈویژن کے فارمولے پر غور کیا جائے گا۔

وزارت توانائی عوام کو ریلیف کے لیے تیار کردہ تجاویز اجلاس میں پیش کرے گی۔

اجلاس میں اسلام آباد ایئر پورٹ کو آؤٹ سورس کرنے سے متعلق ایوی ایشن ڈویژن بریفنگ دے گا۔

واپڈا اور بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو دیے جانے والے مفت بجلی یونٹس پر بریفنگ دی جائے گی اور بجلی کے بلوں میں ممکنہ ریلیف سے متعلق پاور ڈویژن کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں ہانگ کانگ اور فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے درمیان معاہدے، نیوٹیک اور سعودی عرب کے مابین ٹیکنیکل ٹریننگ کے معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا پیش ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.