وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ معاشی صورتحال پر اگلے 24 گھنٹوں میں اہم فیصلے لیں گے، معاشی محاذ پر اس وقت ہنگامی صورتحال ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ لندن میں فیصلے نہیں ہورہے، مفتاح اسماعیل ہی ہمارا وزیر خزانہ ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ میں اتفاق کرتا ہوں کہ تاخیر ہمیں نقصان پہنچارہی ہے، حکومت مشکل فیصلے کرنے کے لیے تیار ہے، سیاسی فیصلوں کے لیے وقت ہے، معاشی فیصلوں کے لیے بالکل وقت نہیں ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ عمران حکومت نے جو تباہی مچائی اس کا ملبہ ہمارے اوپر کیوں آئے؟ عوام کو بتائیں گے کہ ان مشکل فیصلوں کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ن لیگ میں بحث جاری ہے کہ الیکشن کب ہونے ہیں؟ الیکشن کے بارے میں اتحادیوں سے مشورہ کر کے فیصلہ کریں گے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن میں قانون سازی کے بعد جائیں، آصف زرداری کی آج کی باتوں سے اتفاق کرتا ہوں، الیکشن کا فیصلہ معیشت سے متعلق ہمارے فیصلے پر مبنی ہوگا۔
Comments are closed.