وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہل حکومت معیشت کو مفلوج کرکے گئی ہے، معاشی بحران پیدا کرنے پر عمران خان کو عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔
اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ نئی حکومت کو مشکل میں ڈالنے کے لیے عمران خان نے پیٹرول اور بجلی پر غیر فنڈ شدہ سبسڈی دی۔
شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے غلط فیصلوں کا خمیازہ آج ملک اور عوام بھگت رہے ہیں، اتحادی حکومت کو ورثے میں قرضے، مہنگائی، بے روزگاری، خوراک و توانائی بحران اور دیگر خسارے ملے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے ملک کو گندم اور چینی درآمد کرنا پڑ رہی ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے ہی ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، معاشی بحران کے باوجود اتحادی حکومت نے مناسب بجٹ پیش کیا ہے۔
Comments are closed.