بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

معاشی بحران: جاوید آفریدی کی سری لنکن کرکٹ بورڈ کو بڑی پیشکش

ہائیر پاکستان کے سی ای او اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے سری لنکا کو درپیش مشکل معاشی صورتحال کے پیشِ نظر سری لنکن کرکٹ بورڈ کو مدد کی پیشکش کردی ہے۔

جاوید آفریدی نے سری لنکا کرکٹ کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر اسپانسر شپ کی پیشکش کی ہے ۔

اس حوالے سےجاوید آفریدی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ سری لنکا کے لوگ کرکٹ سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں جتنی ہم پاکستانی کرتے ہیں لیکن موجودہ صورتحال اتنی اچھی نہیں ہے، ان حالات نے سری لنکن کرکٹ شائقین کو ضرور تکلیف دی ہو گی۔‘

پشاور زلمی کے مالک نے سری لنکا کو پیشکش کی کہ ’موجودہ حالات کے تناظر میں وہ سری لنکا کرکٹ کو اسپانسر کرنے کے لیے اپنا مکمل تعاون فراہم کرنا چاہتے ہیں تاکہ سری لنکن کرکٹ عالمی کرکٹ کے میدان میں اپنی حیثیت کو برقرار رکھ سکے۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.