ہفتہ 3؍محرم الحرام 1445ھ22؍جولائی 2023ء

معاشی بحالی پلان پر اپیکس کمیٹی کا اجلاس، ممکنہ سرمایہ کاروں تک رسائی کی حکمت عملی سے مطمئن

اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کی اپیکس کمیٹی ممکنہ سرمایہ کاروں تک رسائی کی حکمت عملی سے مطمئن ہوگئی۔

معاشی بحالی پلان کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزرائے اعلیٰ، وفاقی اور صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق ایپیکس کمیٹی نے ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاروں کے لیے تیار کردہ منصوبوں کا جائزہ لیا اور سرمایہ کاروں تک رسائی کی حکمت عملی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اس دوران دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کے حصول کے لیے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں منظور کیے گئے منصوبے زراعت، حیوانات، معدنیات، کان کنی، آئی ٹی اور توانائی سے متعلق ہیں۔

اعلامیے کے مطابق اس موقع پر منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے دلچسپی دکھانے والے سرمایہ کاروں کو بھرپور سہولیات فراہم کی ہدایت کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.