جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں 60 سالہ شخص نے 7 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے شہر سلطان میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم فیاض احمد کی عمر 60 سال ہے اور وہ متاثرہ بچی کا ہمسایہ ہے۔
واقعے کے بعد ملزم فیاض احمد کو گرفتار کر کے تھانہ شہر سلطان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ گلی میں کھیلنے والی بچی کو ملزم ورغلا کر اپنے گھر لے گیا تھا۔
ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔
Comments are closed.