مظفرگڑھ کے علاقے تھرمل کالونی میں 3 کمسن بہنوں کا قاتل گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی پی او حسنین حیدر کے مطابق بچیوں کا قاتل ان کا اپنا بھائی باسط تھا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے کہا کہ اندھے قتل کیس کو صرف 12 گھنٹوں میں ٹریس کرلیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزم بہنوں کو بہانے سے قریبی کوارٹر لے کر گیا اور پھر چھری سے قتل کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم نے بہنوں کی گمشدگی کی اطلاع بھی خود ہی پولیس کو دی۔
ڈی پی او مظفرگڑھ نے مزید کہا کہ باسط کے ہاتھ پر زخم دیکھ قتل کا شبہ ہوا۔
Comments are closed.