اتوار 15؍جمادی الثانی 1444ھ8؍جنوری 2023ء

مظفر گڑھ: 3 ملزمان نے نوجوان کی ناک کاٹ دی

پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں 3 ملزمان نے نوجوان کی ناک کاٹ دی۔

پولیس کے مطابق واقعہ مظفر گڑھ کے علاقے علی پور میں پیش آیا ہے۔

پولیس نے نوجوان کی ناک کاٹنے والے 3 ملزمان میں سے 2 کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ نوجوان نے انہیں بیان دیا ہے کہ ملزمان اسے اغواء کر کے لے گئے اور تشدد کا نشانہ بنایا بھی بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا گیا ہے۔

زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مظفر گڑھ پولیس کی جانب سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزمان نے بہن سے دوستی کے الزام میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.