جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مظفر گڑھ: مغوی بچی کی باقیات اور کپڑے برآمد

مظفر گڑھ کے علاقے خان گڑھ میں مغوی 3 بچوں میں سے 1 کو قتل کرنے اور 1 کی گمشدگی کے کیس میں ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے بچی حفصہ کی باقیات بھی برآمد کر لیں۔

ڈی پی اوسید حسنین حیدر  نے بتایا ہے کہ مقتولہ بچی حفصہ کے کپڑے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کو عدالت سے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

واضح رہے کہ خان گڑھ میں 8 دسمبر کو 2 بہن بھائیوں سمیت 3 بچوں کو اغواء کر لیا گیا تھا۔

پولیس نے 11دسمبر کو 7 سال کے علی حسن کو بازیاب کر کے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

سفاک ملزم نے 3 بچوں کو اغواء کرنے کے بعد مبینہ طور پر 2 کم عمر بچوں کو ذبح کر کے ان کا گوشت کاٹ کر ایک دربار پر بانٹ دیا تھا اور پکا کر خود بھی کھا گیا تھا۔

اس سے قبل پولیس نے ایک بچے عبداللّٰہ کی کھوپڑی، باقیات، خون آلود کپڑے اور لاش برآمد کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.