پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے شہر سلطان میں مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
مظفر گڑھ پولیس کے مطابق متاثرہ نوجوان کو نامعلوم ملزمان نے زہر دیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق تشدد اور زہر کے باعث نوجوان اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، جس کی موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں معلوم ہوسکے گی۔
مظفر گڑھ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Comments are closed.