مظفر گڑھ میں دوران ڈکیتی خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 5 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی پی او کے مطابق 4 ملزمان نے 13 جون کو دوران ڈکیتی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، 14 جون کو خان گڑھ میں ملزمان نے ایک لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مزاحمت پر لڑکی کے بھائی کو قتل اور والد کو زخمی کیا تھا۔
اس حوالے سے ڈی پی او کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ اور ڈکیتی کے دوران لوٹا گیا سامان بھی برآمد ہوا ہے، ملزمان نے خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے۔
Comments are closed.