پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں ایک شخص نے بیوی کی وجہ سے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال میں شہری نے مبینہ خود کشی کرلی، شہری نے خودکشی سے قبل ایک ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کیا۔
اپنے بیان میں شہری نے کہا کہ میری موت کے بیوی سمیت دیگر 8 لوگ ذمہ دار ہیں، 6 دن سے میری بیوی لاپتہ ہے، سونا اور نقدی بھی ساتھ لے گئی۔
شہری کا کہنا تھا کہ پولیس کے پاس جاؤ تو پیسے مانگتے ہیں، کوئی انصاف نہیں مل رہا۔
ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو بیان کے بعد نامزد افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
Comments are closed.