مظفر گڑھ کے تھانیدار خرم ریاض نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما جمشید دستی کے گھر پر چھاپے کا الزام مسترد کردیا۔
ایک بیان میں ایس ایچ او مظفر گڑھ نے کہا کہ نہ تو جمشید دستی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور نہ ہی اُن کی فیملی کو ہراساں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمشید دستی کی اہلیہ نے 2 روز پہلے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جنہوں نے ریٹرننگ افسر ( آر او) کے روبرو ایسی کوئی شکایت نہیں کی۔
ایس ایچ او مظفر گڑھ نے یہ بھی کہا کہ اگر جمشید دستی کو کوئی شکایت ہے تو وہ متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتے ہیں۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کے روپوش رہنما نے نامعلوم مقام سے جاری ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ سی ٹی ڈی نے میرے گھر چھاپہ مارا، گھر والوں اور بچوں پر تشدد کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے گھر والوں کو 3 گھنٹے تک یرغمال بنایا گیا، میرے گھر والوں کے موبائل فون چھینے گئے اور کیمرے توڑ دیے گئے۔
Comments are closed.