جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مظفرگڑھ کے چائے والے نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں روایتی سیاستدانوں کی کارکردگی سے مایوس ایک چائے فروش نے بھی الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔

اشفاق بھٹی کا کہنا ہے کہ وہ پی پی 268 سے انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔

8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا کل آخری دن ہے، آر او دفاتر میں آج بھی کاغذات نامزدگی جمع ہوتے رہے۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے پاس کاغذات نامزدگی ان کے وکیل رائے محمد علی لے کر گئے تھے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور بلوچستان عوامی پارٹی نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وقت کم ہے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ بڑھائی جائے۔

دوسری جانب ڈی آر او افس اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے تین نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی لینے اور جمع کروانے کا سلسلہ آج دوسرے روز اختتام پذیر ہو گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.