مظفر گڑھ کے علاقے دائرہ دین پناہ میں ڈاکو سمجھ کر پولیس نے موبائل سے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، جس سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، دوسری جانب مقتول کے بیٹے نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے اس کے والد کو تشدد کرکے مارا ہے۔
مقتول کے بیٹے نے الزام لگایا کہ زخمی والد کو پولیس نے بے رحمی سے موبائل میں ڈالا، پولیس نے تشدد کر کے میرے والد کو قتل کیا۔
اس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی اہلِ خانہ کا چچا کے ساتھ زمین کا تنازع تھا۔
بیٹے نے الزام لگایا کہ پولیس کی ملی بھگت سے ہمارے خلاف کارروائی کی گئی۔
مقتول کے ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کو ڈاکوؤں کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع دی گئی۔
انھوں نے بتایا کہ پولیس موبائل کی زد میں آنے والے موٹر سائیکل سوار ڈاکو نہیں تھے، سب انسپکٹر اور ڈرائیور کو معطل کرکے مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.