بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مظفرگڑھ: جعلی نکاح نامے تیار اور اندراج کرانے والے گروہ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

مظفرگڑھ میں جعلی نکاح نامے تیار اور اندراج کروانے والے گروہ کے ماسٹر مائنڈ کو  گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی دلہنوں، نکاح خواں اور دیگر نامزد ملزمان کی تلاش جاری ہے، گروہ کے لوگ امیر شخص کا نام نکاح نامے میں لکھ کر شادیاں رجسٹر کرواتے تھے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ کے افراد جعلی نکاح ناموں کا یونین کونسل اور نادرا میں اندراج کرواتے تھے، جبکہ حق مہر کے خانے میں کروڑوں کی جائیداد اور بھاری رقم کا اندراج کرتے تھے۔

فیڈرل شریعت کورٹ کا کہنا ہے کہ اسلامی ریاست میں بچیوں کے نکاح کےلیے عمرکی حد کا تعین کرنا اسلام کےخلاف نہیں ہے۔

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ جعلی نکاح نامے پر خرچے اور حق مہر کے لئے عدالت میں دعویٰ دائر کرتے تھے،  متاثرہ لوگوں کو علم تک نہ ہوتا اور ان کی شادیاں رجسٹر ہوجاتی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص محمد ندیم کا نادرا ریکارڈ چیک کیا گیا تو اس کی تیسری شادی کا اندراج تھا، پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.