مظفرآباد میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو روکنے کے لیے جزوی لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری مراکز رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے۔
اس میں کہا گیا کہ ریسٹورنٹس میں ان ڈور سروس پر پابندی ہوگی، ریسٹورنٹ میں آؤٹ ڈور سروس رات 10 بجے تک ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شادی کی تقریبات پر 8 اگست سے ان ڈور پر مکمل پابندی عائد ہوگی، آؤٹ ڈور میں 400 مہمانوں کی اجازت ہوگی۔
اس طرح تمام درباروں کو زائرین کے لیے بند کردیا گیا ہے جبکہ نجی اور سرکاری دفاتر 50 فیصد عملے کے ساتھ کھلے رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کے لیے 50 فیصد سواریوں کے ساتھ ماسک لازمی ہوگا۔
Comments are closed.