جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

مظفرآباد: سرکاری و نجی اداروں میں ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی عائد

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر مظفرآباد کے سرکاری اور نجی اداروں میں ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے مطابق تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال لازمی ہوگا جبکہ تعلیمی اداروں میں اسمبلی اور کھیلوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

مظفرآباد کے دفاتر میں ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری سے استثنیٰ ہوگا۔

بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 18 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے مطابق محکمہ صحت کی نشاندہی پر مظفرآباد کے متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6 اعشاریہ 5 فیصد رہی اور مزید 2 ہزار 664 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مزید 32 افراد اس وباء سے انتقال کر گئے ہیں۔

فیصل آباد میں کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 36 شادی ہال سیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 508 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ5 ہزار 200 ہو چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.