آزاد کشمیر کے ضلع مظفر آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنا محمد عارف مغل کی ریلی پر فائرنگ ہوئی ہے جس میں وہ زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں مزید دو افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ان کا بیٹا بھی شامل ہے۔
پولیس کے مطابق زخمیو کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عارف مغل نے حال ہی میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.