اتوار 26؍شعبان المعظم 1444ھ19؍مارچ 2023ء

مظاہرے کے دوران پی ٹی آئی رہنما آپس میں الجھ پڑے

کراچی میں تحریک انصاف کے تحت راشد منہاس روڈ کے قریب عمران خان سے  اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج کیا  گیا، مظاہرے کے دوران پی ٹی آئی رہنما آپس میں الجھ پڑے۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے تقریر کے دوران فردوس شمیم نقوی سے مائیک چھین لیا۔

پی ٹی آئی رہنما نصیر جنجوعہ نے کہا کہ اسد عمر اور پی ٹی آئی قیادت نے حکم دیا تھا پولیس یا فورس کو آگے نہیں آنے دینا۔

فردوس شمیم نے دوران تقریرکارکنان سے کہا کہ آپ کسی پیغام کا انتظار مت کیجیے گا، اس پر آفتاب صدیقی نے آکر فردوس شمیم نقوی سے مائیک چھین لیا اور کہا کہ سب کو معلوم ہے کیسے چلنا ہے، آپ چھوڑیں۔

مائیک چھیننے پر فردوس شمیم نقوی اور آفتاب صدیقی میں تلخ کلامی ہوئی۔

اس واقعے کے بعد پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی ناراض ہو کر اسٹیج سے نیچے اتر گئے جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.