کتاب پڑھنے کے شوقین ایسے افراد جو تنہائی میں بیٹھ کر گھنٹوں مطالعہ کرنے کا ذوق رکھتے ہیں، ان کےلیے عینک نما جدید ڈیوائس تیار کی گئی ہے۔
اگر آپ موبائل فون پر کتابیں پڑھنے کے بجائے مزید آسانی کیساتھ کتابیں پڑھنا چاہتے ہیں تو سول ای بک ریڈر آپ کے لیے انتہائی معاون ثابت ہوگا۔
سول ای بک ریڈر ایک نیا اور اختراعی ای بک ریڈر ہے جسے آپ سن گلاسز کی طرح چہرے پر پہنتے ہیں۔
یہ ایک دلچسپ ڈیوائس ہے، جو وی آر ہیڈسیٹ کی طرح ہی دکھائی دیتا ہے۔ سول ایک بہت زیادہ سادہ گیجٹ ہے جسے مکمل طور پر ہینڈز فری ای ریڈر کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔
سول ای بک ریڈر کو پڑھنے کے زیادہ آرام دہ تجربے کےلیے بنایا گیا تھا، جیسے لیٹ کر کتاب پڑھنا شامل ہے۔
یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آپ اس میں صفحات کی تبدیلی کس طرح کر پائیں گے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ اس گیجٹ میں صفحات کو پلٹانے کےلیے صارفین ریموٹ کنٹرولر پر بٹن دباتے ہیں اور صفحات تبدیل ہوجاتے ہیں، اس لیے اس چیز کو پڑھنا تکنیکی طور پر مکمل طور پر ہینڈز فری نہیں ہے۔
سول ای بک ریڈر میں 1.3 انچ سائیڈ لائٹ ای انک ڈسپلے کا ایک جوڑا ہے جو ہر ایک 65 ہزار 536 پکسلز ڈسپلے کرنے کے قابل بناتا ہے۔
ڈیوائس میں ایک ڈائیپٹر ایڈجسٹمنٹ بھی شامل ہے، لہٰذا جو لوگ عینک پہنتے ہیں وہ اضافی وژن کی اصلاح کے بغیر اسے استعمال کرسکتے ہیں۔
سول ای بک ریڈر کے اہم فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ یہ تمام بیرونی بصری خلفشار کو روکتا ہے، جس سے قاری ای بک پر توجہ مرکوز کر سکتا ہے۔
سول ای بک ریڈر میں ایک بلٹ ان بیٹری ہے جو ایک ہی چارج پر تقریباً 30 گھنٹے پڑھنے کا وقت فراہم کرتی ہے۔
اسٹوریج کی گنجائش 64 ایم بی تک محدود ہے، تاہم ہیڈسیٹ وائرلیس کے طور پر موبائل iOS یا Android ایپ سے منسلک ہوتا ہے، لہٰذا آپ کو اپنی تمام ای کتابیں اس پر ذخیرہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
Comments are closed.