پیر 24؍صفر المظفر 1445ھ11؍ستمبر 2023ء

مضر صحت مکھیوں کو اس سبزی کے ذریعے دور بھگائیں

گھر میں ہر جگہ بھنکتی مکھیاں کسی کو پسند نہیں، بعض افراد تو ان کی موجودگی سے جھنجھلاہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔

پھر بسا اوقات یہ مکھیاں اپنے ساتھ گندگی سے مختلف اقسام کے جراثیم لے کر ہمارے گھروں میں داخل ہوجاتی ہیں اور بیماریوں کا سبب بنتی ہیں۔ یوں تو مکھیوں کی موجودگی ہمارے ماحول کے لئے بےحد ضروری ہے تاہم ایک تحقیق کے مطابق مکھیاں اپنے ساتھ 65 بیماریاں لاتی ہیں، جن میں تپ دق، جذام، ہیضہ اور پیچش وغیرہ شامل ہیں۔

یہ ایک بار گھر میں آجائیں تو ان کا نکلنا مشکل ہوجاتا ہے۔ یوں تو مارکیٹ میں کیڑے مکوڑے سمیت مکھی کش ادویات و اسپرے دستیاب ہیں لیکن آپ کے باورچی خانے میں موجود ایک سبزی ایسی ہے جو ان اُڑتی پھرتی مکھیوں کو گھر سے بھگا سکتی ہے۔

مون سون کے موسم میں نمی اور بارشوں کی وجہ سے کیڑے مکوڑے اور مکھیاں بڑھ جاتی ہیں، جن کی گھر میں موجودگی ناقابل برداشت ہوتی ہے۔

ادرک کا استعمال کرکے اپنے گھر سے مکھیوں کو بھگانے کے لئے آپ کو ایک اسپرے تیار کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے اسپرے بوتل میں پانی بھریں پھر اس میں ادرک پاؤڈر شامل کرکے حل کرلیں۔ لیجئے اینٹی فلائی اسپرے تیار ہے اب اسے کچرے کے ڈبے کے آس پاس، کھڑکی اور دروازوں پر چھڑکیں۔ اس کے علاوہ آپ کے گھر میں جس جگہ مکھیاں زیادہ تعداد میں جمع ہوں وہاں بھی اس اسپرے کا استعمال کریں۔

اس اسپرے سے آپ مکھیوں کو مار کر ماحول کو نقصان بھی نہیں پہنچائیں گے اور ان مضر صحت مکھیوں کو گھر سے دور بھی رکھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.