اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مضاربہ کرپشن ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 2 کے جج اعظم خان نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
فیصلے کے موقع پر نیب کے پراسیکیوٹر عثمان مسعود مرزا اور ملزم عبدالرحمٰن غازی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے شہریوں سے فراڈ کرنے والے ملزم عبدالرحمٰن غازی کو 14 سال قید کی سزا سنائی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مضاربہ کرپشن ریفرنس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا تے ہوئے ملزم عبدالرحمٰن غازی کو 93 کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔
Comments are closed.