بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مصطفیٰ کمال کا ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کردیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مصطفیٰ کمال نے دھمکی دی ہے کہ اگر 12 گھنٹے میں کارکنوں کو رہا نہ کیا گیا تو سڑکوں پر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے حلقے این اے 240 کے الیکشن میں جو کچھ ہوا سب جانتے ہیں، ضمنی انتخابات میں فائرنگ ہمارے کارکنوں پر ہوئی اور ہمیں ہی گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم متحدہ قومی موومنٹ کے، الطاف حسین کے وفا دار تھے، اختلاف ہوا چھوڑ کر آگئے، منافقت نہیں کی۔

پی ایس پی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ دفتر کے اندر میں اور انیس قائم خانی تھے وہاں فائرنگ کی گئی، اس واقعے میں ہمارا ایک ساتھی جاں بحق ہوا تھا، انہوں نے دہشتگردوں کو پکڑنے کے بجائے اپنی مرضی سے مقدمہ درج کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس نے الیکشن کمیشن میں بیان دیا کہ میں نے توڑ پھوڑ کی، ایس ایس پی کورنگی نے الیکشن کمیشن کے سامنے جھوٹ بولا ہے، ہمیں مارا گیا اور ہمارے ہی 16 ساتھیوں پر دہشتگردی کا مقدمہ ڈال دیا گیا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ نومبر تک اہم فیصلے ہونے ہیں، زرداری صاحب تب تک پاکستان کا بیڑا غرق کردیں گے، یہ حکومت کسی قابل نہیں، یہ زرداری اور ایم کیو ایم کو کیسے ناراض کرے گی، یہ پارٹیاں اس قابل نہیں کہ ان کو یہ ملک دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.