بدھ 16؍رجب المرجب 1444ھ8؍فروری 2023ء

مصطفیٰ کمال نے کراچی سے قومی اسمبلی کی 2 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کراچی سے قومی اسمبلی کی 2 نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

مصطفیٰ کمال نے این اے 256  اور این اے 247 سے اپنے کاغذات جمع کرا دیے ہیں۔

کراچی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز تھا۔

علاوہ ازیں کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارے بائیکاٹ کے بعد جماعت اسلامی کے 4 لاکھ ووٹ ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 3 لاکھ ووٹ ہیں، جو ووٹ نہیں پڑا وہ ہمارا ووٹ ہے۔

کراچی میں قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پرضمنی انتخابات…

انہوں نے کہا کہ ہمارے اندر منافقت نہیں ہے،کیا ہم ہی صرف قربانیاں دیتے رہیں گے؟

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ہماری وجہ سے کسی کو خراش نہیں آئی، ہم نے کسی کے گھر نہیں جلائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.