پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کا ارادہ مؤخر کردیا۔
گورنر ہاؤس سندھ کے قریب فوارہ چوک پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران مصطفیٰ کمال نے اسے دھرنے میں بدلنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب تک حکمران بات نہیں مانیں گے یہیں رہیں گے، وہ اکیلے بھی رہ گئے تو یہیں بیٹھے رہیں گے۔
پی ایس پی سربراہ نے مزید کہا کہ ہم نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کا ارادہ مؤخر کردیا ہے، ہمیں صرف ادارے نہیں وسائل بھی چاہئیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ سارے اختیارات اور وسائل وزیراعلیٰ ہاؤس میں جمع ہوگئے ہیں، وہ عوام کو دعوت دیتے ہیں کہ اُن کا ساتھ دیں۔
مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ کو ان کی آواز نہیں آرہی تو دروازے پر آکر آواز لگائیں گے اور وہ اکیلے بھی رہ گئے تو یہیں بیٹھیں گے۔
کورونا کی پانچویں لہر کے عروج پر ہوئے اس جلسے میں قائدین، رہنما اور شرکا میں کہیں ماسک کا اہتمام نظر نہیں آیا۔
Comments are closed.