متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے این اے 247 اور این اے 242 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔
ایم کیو ایم کے دو رہنماؤں خواجہ اظہار الحسن نے ضلع وسطی کے این اے 247 اور ریحان ہاشمی نے این اے 250 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم سندھ کی بڑی جماعت بن کر ابھرے گی، کراچی کو پیپلز پارٹی نے 15 سال میں تباہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ آج کسی بھی جماعت کے پاس عوام کو اپنے کام بتانے کے لیے کچھ نہیں ہے، پیپلز پارٹی لاہور میں جا کر کہے، ہم لاہور کو کراچی بنا دیں گے۔
Comments are closed.