پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے بعد استعفوں اور معافیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ لاہور کی کانفرنس میں تقریر کے ذریعے مملکت کا وجود خطرے میں ڈالنے پر ایک صاحب پر پرچہ بھی کٹ چکا ہے۔
گزشتہ روز پیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز لاہور کی تقریب میں اداروں کے خلاف نعروں کی مذمت کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ کسی بھی پلیٹ فارم کو اداروں کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے، پاکستان کی بقاء ہمارے اداروں سے ہی ہے۔
پی پی کے شریک چیئرمین نے مزید کہا تھا کہ افسوس ہے ایک شخص نے اس ملک کو گالیاں اور نفرت کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے، اس کی ہر تقریر سیاست کی بجائے نفرت سے بھری ہوتی ہے، اس شخص کے تانے بانے جہاں ملتے ہیں ہمیں سب معلوم ہے۔
Comments are closed.