مصر کی کابینہ میں ردوبدل کیا گیا ہے، 13 نئے وزرا حلف اٹھائیں گے، عرب میڈیا کے مطابق مصری پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس کے دوران کابینہ میں ردوبدل کی منظوری دی گئی۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے انتظامی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ردوبدل کا اعلان کیا۔
صدر السیسی کا کہنا تھا کہ ان تبدیلیوں کا مقصد کچھ اہم شعبوں میں حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
کابینہ میں ہونے والے ردوبدل میں صحت، تعلیم، ثقافت، لوکل ڈیولپمنٹ، آبپاشی، سیاحت کی وزارتیں شامل ہیں۔
Comments are closed.