منگل15؍ربیع الثانی 1445ھ31؍اکتوبر 2023ء

مصر کی رفح کراسنگ سے امدادی سامان کے مزید 10 ٹرکوں کی غزہ آمد

مصر کی رفح کراسنگ سے امدادی سامان کے مزید 10 ٹرک غزہ پہنچ گئے۔ 

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق مصر کی رفح کراسنگ سے اسرائیلی جنگی جرائم کے شکار محصور فلسطینیوں کےلیے غزہ میں امدادی سامان کے 94 ٹرک آچکے ہیں۔ 

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق غزہ آنے والے امدادی سامان کے ٹرکوں میں ایندھن شامل نہیں ہے۔ 

واضح رہے کہ ایندھن کی عدم فراہمی کی وجہ سے غزہ کے اسپتالوں میں اسرائیلی جنگی جرائم کا شکار ہونے والے غزہ کے مظلوم عوام کا علاج کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.