مصر سے پہلا ٹرک ادویات لے کر رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوگیا۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے کہاکہ “مصر سے پہلا ٹرک رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہوا ہے، جس میں بڑی مقدار میں ادویات اور طبی سامان لدا تھا، جو 10 دن سے زائد عرصے تک رکنے کے بعد آیا ہے۔”
وزارت نے مزید کہاکہ “ٹرک میں 100 ٹن سے زیادہ ادویات اور طبی سامان ہے، بشمول بنیادی ادویات اور خصوصی ادویات۔”
وزارت نے وضاحت کی کہ غزہ کی پٹی کے اسپتالوں اور صحت کے مراکز کے لیے ادویات اور طبی مواد مختص کیا جائے گا،
کیونکہ یہ پٹی ادویات اور طبی مواد کی شدید قلت کا شکار ہے، جس کی وجہ اس پر 15 سال سے زائد عرصے سے اسرائیلی محاصرہ ہے۔
Comments are closed.